ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈ پوائنٹس کو سیل جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 160,500روپے کے جرمانے کئے ، مظفرگڑھ میں الحسن سویٹس، لیہ میں نیو گلشن سویٹ ،ڈی جی خان میں حنان ڈرنک کارنرجبکہ مظفرگڑھ میں کلچی کریانہ سٹور کو سربمہرکیا،جنوبی پنجاب میں بھاری مقدار میں ناقص مٹھائیاں،ایکسپائرڈ ڈرنکس،ممنوع گٹکا اورمضرصحت خوراک تلف کی گئی،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعددفوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کئے ۔